ممبران قومی اسمبلی كا اسرائيل كے خلاف احتجاجی مظاہرہ

IQNA

ممبران قومی اسمبلی كا اسرائيل كے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سياسی گروپ : گذشتہ روز ايرانی پارليمنٹ كے اراكين نے تھران میں فلسطين چوك میں جمع ہو كر غزہ كی پٹی میں اسرائيلی مظالم كے خلاف احتجاج كيا ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ }كے سياسی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ روز ۲۳ جنوری ۲۰۰۸ ء كو تھران میں ايرانی پارليمنٹ كے اراكين نے اجلاس كے بعد پارليمنٹ ہاٶس كے سامنے جمع ہو گۓ اور انہوں نے غزہ كی پٹی میں اسرائيلی مظالم اور بے قصور فلسطينيوں كے قتل عام پر احتجاج كرتے ہوۓ اسرائيل كی مذمت كی ۔
اس كے بعد پارليمنٹ كے اراكين نے فلسطين چوك كی طرف مارچ كيا اور وہاں پر اراكين پارليمنٹ كی طرف سے ايك بيانیہ پڑھا گيا جس میں اسرائيلی مظالم كی شديد مذمت كی گئی اور مرگ بر اسرائيل كے نعرے لگاۓ گۓ ۔
215453