{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ قم نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہےكہ آيت اللہ جعفر سبحانی سے افريقی ملك ٫٫ بوركينا فاسو ٬٬ كے ايك مذھبی لیڈر ٫٫ ابو بكار مايگاثانی ٬٬ نے ملاقات كی اس ملاقات میں آيت اللہ جعفر سبحانی نے فرمايا كہ مسلمانوں كی عظمت اس میں ہے كہ وہ اعتقادی مسائل كو بلاۓ طاق ركھ كر آيت مباركہ ٫٫ و اعتصموا بحبل اللہ جميعا و لا تفرقوا ٬٬ سے تمسك كریں
انہوں نے فرمايا كہ وحدت اسلامی انسانی حيات ہے اور مسلمانوں كی نجات كی ضامن ہے انہوں نے وضاحت كی كہ مسلمانوں كے مشتركات ، افتراقات سے زيادہ ہیں اور ان مشتركات كی موجودگی میں كيسے بعض مسلمان ايك دوسرے سے بر سر پيكار ہیں ۔
انہوں نے اسلامی دنيا میں موجود بعض فرقوں كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ فرمايا كہ بعض فرقے جيسے بھائيت ہے یہ فرقہ دينی فرقہ نہیں ہے بلكہ ايك سياسی فرقہ ہے اور اسلام سے خارج ہے انہوں نے توحيد اور شرك كا معيار قرآن كو قرار ديا اور فرمايا كہ وہابی اور طالبان نے خود ساختہ توحيد اور شرك كا معيار بنايا ہوا ہے اور دوسرے مسلمانوں پر كفر كے فتوے لگاتے ہیں وہ صرف خود كو مسلمان كہتے ہیں ۔
آيت اللہ جعفر سبحانی نے اسلام دشمنی اور مسلمانوں كو نابود كرنے كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوۓ فرمايا كہ آخری چند سالوں میں مسلمانوں كے قتل كے لیے سرمایہ كاری كی جا رہی ہے جبكہ اس كے مقابلے میں یہودی اور عيسائی امن و امان میں ہیں ۔
216819