امام جمعہ تبريز : اسرائيل اسلامی دنيا كے قلب پر كينسر كا غدہ ہے

IQNA

امام جمعہ تبريز : اسرائيل اسلامی دنيا كے قلب پر كينسر كا غدہ ہے

سياسی گروپ : تبريز كے امام جمعہ ٫٫ آيت اللہ محسن مجتہدی شبستری ٬٬ نے اسرائيلی مظالم كے خلاف تبريز میں مظاہرين كے ايك اجتماع سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ اسرائيل اسلامی دنيا كے قلب پر كينسر كا غدہ ہے ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ روز ۲۹ جنوری ۲۰۰۸ ء كو تبريز میں اسكولوں كے طلباء نے غزہ كی پٹی میں اسرائيلی جارحيت كے خلاف مظاہرہ كيا مظاہرين كے اس اجتماع سے خطاب كرتے ہوۓ نمائندہ ولی فقیہ آيت اللہ محسن مجتہد شبستری نے كہا كہ اسرائيل اسلامی دنيا كے دل پر كينسر كا ايك غدہ ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ فلسطين كے مظلوم اور غيور عوام نے انقلاب اسلامی ايران سے الھام ليتے ہوۓ گذشتہ ادوار میں اسرائيلی جارحيت كا دندان شكن جواب ديا ہے ۔
انہوں نے اسرائيلی جارحيت كے مقابلے میں بين الاقوامی اداروں كی خاموشی پر تنقيد كرتے ہوۓ كہا كہ اسلامی ممالك كو اسرائيل كے خلاف بيان دينے كی بجاۓ عملی طور پر مظلوم فلسطينيوں كی مدد كرنی چاہیے ۔
اس مظاہرے میں شركت كرنے والے طلباء نے اپنے ہاتھوں میں پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جن پر اسرائيل كے خلاف نعرے درج تھے ۔
217654