باكو میں انقلاب اسلامی ايران كی ۲۹ ویں سالگرہ كی مناسبت سے تقريب كا انعقاد

IQNA

باكو میں انقلاب اسلامی ايران كی ۲۹ ویں سالگرہ كی مناسبت سے تقريب كا انعقاد

سياسی و سماجی گروپ : انقلاب اسلامی ايران كی ۲۹ ویں سالگرہ كی مناسبت سے جمہوریہ آذربائيجان كے دارالحكومت باكو میں ٫٫ كرال ٬٬ ہال میں ايك تقريب منعقد كی گئی
۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ باكو كی رپورٹ كے مطابق اس تقريب میں جمہوریہ آذربائيجان كے وزراء ، مختلف ممالك كے سفراء ، اخبارات كے ایڈیٹرز ، نامہ نگار ، پروفيسرز اور باكو میں مقيم ايرانيوں نے شركت كی ۔
اس تقريب میں اشعار پڑھے گۓ اور ايران كی علمی اور اقتصادی ترقی پر بنائی فلم دكھائی گئی ۔
اس تقريب میں آذربائيجان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير نے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ اس انقلاب كے تين بنيادی ركن ، استقلال ، آزادی اور جہوریہ اسلامی ہیں ۔
جناب ٫٫ ناصر حميدی زارع ٬٬ نے كہا كہ انقلاب اسلامی كے بعد ايران نے بہت ترقی كی ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير نے مختلف ميدانوں میں ايران كی ترقی كا حوالہ ديتے ہوۓ كہا كہ امريكہ اور مغربی ممالك جب دوسرے ممالك میں ترقی ديكھتے ہیں تو پريشان ہو جاتے ہیں ۔
222414