مسجد برلن كے پيش نماز نے معاشرے میں قرآنی ثقافت كی نشر و اشاعت كی ضرورت پر زور ديا

IQNA

مسجد برلن كے پيش نماز نے معاشرے میں قرآنی ثقافت كی نشر و اشاعت كی ضرورت پر زور ديا

سياسی و سماجی گروپ : جرمنی كے شہر برلن میں مسجد امام صادق علیہ السلام كے پيش نماز نے گذشتہ روز نماز جمعہ كے خطبوں میں خطاب كرتے ہوۓ معاشرے میں قرآنی ثقافت كی ترويج كی ضرورت پر زور ديا ۔

انہوں نے نماز جمعہ كے پہلے خطبہ میں لوگوں كو تقوی ، گناہوں سے اجتناب اور قرآن مجيد پر عمل كی دعوت دی ۔
جناب كريم اوچار نے مزيد كہا كہ آج قرآن مجيد پر عمل نہ كرنے يا اس كی طرف مناسب توجہ نہ دينے كی وجہ سے انسانيت مشكلات كا شكار ہے ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ انسانی سماج كی بنيادی مشكل خدا كے فرامين سے دوری ہے تمام انسانوں كو چاہیے كہ وہ اوامر الہی پر عمل كریں اور خصوصا مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ جس سماج میں زندگی بسر كر رہے اس سماج میں رہ كر قرآن پر عمل كریں اور ايسے معاشرے كو اسلامی اور قرآنی معاشرہ بنائیں اس سلسلے میں مسلمانوں كی ذمہ دارياں بہت سنگين ہیں ۔
223251