محرم الحرام میں شيعوں كی اصل ذمہ داری دين كی شناخت ہے

IQNA

محرم الحرام میں شيعوں كی اصل ذمہ داری دين كی شناخت ہے

سماجی گروپ :عزاداری میں محور اہل بيت ہونے چاہیں اور عزاداری دين كی پہچان كا سبب بننی چاہیے ۔
حجت الاسلام و المسلمين نعمتی نے { بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ خراسان رضوی سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ عزاداری دين كی شناخت كا باعث ہونی چاہیے ۔
كيونكہ آج اكثر شيعوں كی مشكلات كا سبب دين سے نا آگاہی ہے ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ عزاداری میں اہل بيت علیھم السلام كو محور بنانا چاہیے كيونكہ یہ بات تاريخ سے ثابت ہے كہ اہل بيت علیھم السلام سے تمسك اور دين شناسی ہميشہ شيعوں كے لیے افتخار اور عزت كی باعث بنی ہے ۔
انہوں نے كہا كہ امام حسين علیہ السلام كی شہادت كا مقصد احياء دين تھا اور حضرت امام حسين علیہ السلام دين كی حفاظت كو جسم كی حفاظت سے مقدم سمھجتے تھے جناب نعمتی نے كہا كہ عزاداری سيد الشھداء علیہ السلام میں اتحاد و وحدت كا خاص خيال ركھنا چاہیے كيونكہ شيعہ اور اہل سنت میں بہت سے نقاط مشترك ہیں اور ان كا دشمن بھی مشترك ہے اسی لیے دشمن كی ہميشہ سے كوشش رہی ہے كہ وہ شيعہ اور سنی كے درميان اختلافات ايجاد كرے اس لیے شيعوں كو محتاط رہنا چاہیے كہ كہیں یہ عزاداری شيعہ سنی اختلافات كا موجب نہ بن جائیں ۔
انہوں نے علما اور خطباء كو مخاطب كر كے كہا كہ خرافات سے اجتناب كریں لوگوں كے سامنے صحيح واقعہ عاشوراء كو بيان كریں ۔
212694