{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق ۲۴ فروری ۲۰۰۸ ء كو مجلس خبرگان كا تيسرا اجلاس پارليمنٹ كی قديمی بلڈنگ میں شروع ہوا جو ۲۶ فروری تك جاری رہے گا ۔
اس اجلاس میں مجلس خبرگان كے سربراہ آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی مجلس خبرگان كے دستور العمل كی ۱۶ ویں شق كے مطابق مجلس خبرگان كی رپورٹ پيش كریں گے ۔ اس كے بعد مجلس خبرگان كے دس ممبر پانچ پانچ منٹ كے لیے اس رپورٹ پر اظہار خيال كریں گے ۔
اس اجلاس كے مہمان خصوصی صدر اسلامی جمہوریہ ايران جناب محمود احمدی نژاد ہوں گے جو اسلامی يكجہتی كے موضوع پر خطاب فرمائیں گے۔
226317