آيت اللہ معرفت كی ياد میں قم میں ايك سيمينار كا انعقاد

IQNA

آيت اللہ معرفت كی ياد میں قم میں ايك سيمينار كا انعقاد

سياسی و سماجی گروپ : ۲۵ فروری ۲۰۰۸ ء كو قم , مفيد يونيورسٹی میں آيت اللہ معرفت كی ياد میں ايك سيمينار منعقد كيا گيا جس میں علوم قرآنی كے محققين اور مرحوم كے شاگردوں نے شركت كی ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار میں آيت اللہ معرفت كو زمانہ شناس اور ممتاز عالم دين كے طور پر روشناس كروايا گيا ۔ جس دور میں تشيع كی طرف تحريف قرآن كے قائل ھونے كی غلط نسبت دی جا رہی تھی اس زمانے میں آيت اللہ معرفت نے مكتب تشيع كا بھر پور دفاع كيا ۔
آپ نے كتاب ٫٫ صيانة القرآن من التحريف ٬٬ تحرير كی اور اس كتاب كے ذريعے اس نا جائز تہمت كا جواب ديا ۔
حجت الاسلام و المسلمين موسويان نے اس سيمينار میں گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ وہ شاگردوں كی تربيت میں خاص توجہ ديا كرتے تھے اور اپنا نظریہ بيان كرنے میں بڑی دليری سے كام ليا كرتے تھے ۔
227009