عظيم فقیہ آيت اللہ ٫٫شيخ محمد رضا محقق تہرانی ٬٬ كی وفات﴿۱۳۷۳ھ ۔ ش ﴾

IQNA

عظيم فقیہ آيت اللہ ٫٫شيخ محمد رضا محقق تہرانی ٬٬ كی وفات﴿۱۳۷۳ھ ۔ ش ﴾

آيت اللہ حاج شيخ محمد رضا محقق تہرانی سنہ ۱۲۹۱ ھ ۔ش بمطابق ۱۳۳۲ ھ ۔ ق كو تہران میں پيدا ہوۓ –

قم میں ابتدائی اور ثانوی تعليم حاصل كرنے كے بعد وہ مشہد مقدس چلے گۓ –انہوں نے مشہد میں آيات عظام :مرزا ھاشم قزوينی اور حاج آقا حسين طباطبائی قمی كے دروس اور تہران میں آيت اللہ محمد علی شاہ آبادی كے درس اخلاق اور عرفان سے استفادہ كيا –كچھ عرصہ كے بعد آيت اللہ محقق تہرانی نے قم میں آيات عظام :سيد صدر الدين صدر ٬سيد محمد تقی خوانساری اور سيد محمد حجت كوہ كمری كے دروس میں شركت كر كے اپنی علمی معلومات میں خاطر خواہ اضافہ كيا-
آيت اللہ بروجردی كے قم میں آنے كے بعد انہوں نے ۹ سال تك ان كے فقہ و اصول كے درس میں شركت كی-اس مایہ ناز عالم دين نے پھر سالہا سال مشہد مقدس اور تہران میں تعليم ٬تاليف ٬تصنيف اور لوگوں كی ہدايت میں گزارے-ان كی متعدد كتابیں ہمارے درميان موجود ہیں جن میں سے ايك گرانقدر تاليف جو ۷۰ جلدوں پر مشتمل ہے ٬فقہ استدلالی كا مكمل دورہ "حقائق الفقہ فی شرح شرائع الاسلام" ہے – آخر كار آيت اللہ محقق تہرانی نے ۱۲ اسفند سنہ ۱۳۷۳ ھ ۔ ش بمطابق ۲ شوال سنہ ۱۴۱۵ ھ ۔ ق كو ۸۲ سال كی عمر میں وفات پائی-