آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی : قرآن اور سنت كی روشنی میں وحدت ، دشمنان اسلام كی سازشوں سے مقابلے كا بہترين راستہ ہے

IQNA

آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی : قرآن اور سنت كی روشنی میں وحدت ، دشمنان اسلام كی سازشوں سے مقابلے كا بہترين راستہ ہے

سياسی و سماجی گروپ : يكم مارث ۲۰۰۸ كو وزير ثقافت و ارشاد اسلامی نے آيت اللہ مكارم شيرازی سے ملاقات كی ، اس ملاقات میں آيت اللہ شيرازی نے كہا كہ دشمنوں كی سازشوں سے مقابلہ كا بہترين راستہ مسلمانوں كی صفوں میں اتحاد ہے ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ مكارم شيرازی نے اپنے فقہ كے درس خارج میں كہا كہ قرآن و سنت مختلف اسلامی مذاھب كے درميان روابط كا وسيلہ ہے اور مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ قرآن اور سنت كی پيروی كرتے ہوۓ اپنی صفوں كے اندر اتحاد و وحدت كو مستحكم كریں اور دشمنوں كی سازشوں كو خاك میں ملا دیں ۔
آيت اللہ مكارم شيرازی نے قرآن مجيد كے ضعيف ترجموں كی اشاعت پر افسوس كا اظہار كرتے ہوۓ ان كی جمع آوری كی درخواست كی ۔ انہوں نے پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور قرآن مجيد كی توھين كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ اس توھين سے دشمن كا مقصد مسلمانوں كی اعتقادی بنيادوں كو كمزور كرنا ہے انہوں نے مزيد كہا كہ كتاب آيات شيطانی كی اشاعت پر امام خمينی ﴿ رح ﴾ نے سخت مٶقف اختيار كيا تھا اور ان كی عميق نگاہوں نے یہ محسوس كر ليا تھا كہ یہ كسی ايك شخص كا كام نہیں اسی لیے انہوں نے اس بات پر بہت مناسب رد عمل ظاہر كيا تھا ۔
انہوں نے اس بات كا حوالہ ديتے ہوۓ كہا كہ يورپ كے ايك شخص نے كہا كہ تمام يورپی ممالك كو ڈنمارك جيسا كام كرنا چاہیے ، كہا كہ یہ بے حرمتی ايك شخص اور ايك اخبار كا كام نہیں ہے بلكہ ايك منظم سازش ہے ۔
آيت اللہ مكارم شيرازی نے كہا كہ وہ اسلام كے تيزی سے پھيلنے سے خوف زدہ ہو گۓ ہیں اور اس قسم كی جاھلانہ حركتوں پر اتر آۓ ہیں ان كو یہ معلوم ہونا چاہیے كہ وہ اسلام كا كچھ بھی نہیں بگاڑ سكتے اور وہ اس قسم كے اقدامات كر كے اپنے سماج میں آزادی بيان كو ثابت كرنا چاہتے ہیں ۔
آيت اللہ مكارم شيرازی نے اس بات پر زور ديا كہ پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كی توھين كا مسئلہ ايك سازش كے طور پر سامنے آيا ہے اور مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ سب مل كر اس سازش كے خلاف اپنی نفرت كا اظہار كریں اور اسلامی ممالك كو بھی چاہیے كہ وہ ڈنمارك كے اس اقدام كے خلاف اپنی ذمہ داری ادا كرتے ہوۓ شديد رد عمل دكھائیں ۔
انہوں نے میڈيا كو خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ وہ اس مسئلے كو اہميت دے اور اس مسئلے كو صحيح انداز میں پيش كرے ۔
228851