{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے مركز جہانی علوم اسلامی كے تعلقات عامہ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حوزہ علمیہ قم كے طلاب اور علماء كرام نے بيت امام خمينی ﴿ رح ﴾ سے لے كر حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا تك يورپی ممالك میں پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كی توھين اور فلسطين میں اسرائيل كے مظالم كے خلاف مظاہرہ كيا ۔
اس مظاہرے میں اساتذہ ، مدارس علمیہ ، پرنسپلز ، حوزہ علمیہ قم كے فضلاء اور ۹۰ ممالك سے طلاب غير ايرانی نے شركت كی مظاہرين ،اللہ اكبر ، مردہ باد آمريكہ اور مردہ باد اسرائيل كے نعرے لگا رہے تھے ۔
230486