آيت اللہ آصفی :باصلاحيت فرد كے انتخاب كے لیے قرآنی معيار: تقوی ، قابليت اور علم ہیں

IQNA

آيت اللہ آصفی :باصلاحيت فرد كے انتخاب كے لیے قرآنی معيار: تقوی ، قابليت اور علم ہیں

سياسی گروپ : مجمع جہانی اہل بيت ﴿ علیھم السلام ﴾ كی مركزی كونسل كے ممبر نے تقوی ، قابليت اور علم كو ايك صالح فرد كے انتخاب كے لیے قرآن كے اہم ترين معيار كے طور پر ذكر كيا ۔
مجمع جہانی اہل بيت ﴿ علیھم السلام ﴾ كی مركزی كونسل كے ممبر آيت اللہ محمد مہدی آصفی نے {ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } سے انتخابات كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوۓ صالح فرد كے انتخاب كے لیے قرآنی معيار بيان كیۓ ۔
انہوں نے قرآنی مجيد میں حضرت موسی علیہ السلام اور حضرت شعيب علیہ السلام كی بیٹيوں كی داستان كا حوالہ ديتے ہوۓ كہا كہ اس داستان كی روشنی میں تقوی كے علاوہ قابليت بھی صالح فرد كے انتخاب میں بہت ضروری ہے ۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ اگر لوگ انتخابات میں ايسے افراد كا انتخاب كریں كہ انشاء اللہ ايسے ہی ہو گا تو قرآنی معيار كے مطابق پارليمنٹ وجود میں آۓ گی جو ملك اور عوام كے لیے بہت مفيد ہو گی ۔۔
231809