{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق قرآن كے زبر دست محقق اور حوزہ علمیہ قم كے استاد آيت اللہ جعفر سبحانی نے ايكنا كے نامہ نگار سے گفتگو كرتے ہوۓ اس خبر كی تصديق كی ہے ۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق گذشتہ رات آيت اللہ سبحانی نے ايرانی سينما كے ہدايت كار مجيد مجيدی سے ٹيلی فون پر گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ آپ نے پيغمبر اسلام ، مسلمانوں اور قرآن كے ماننے والوں كے دلوں كو خوش كيا ہے ۔
آيت اللہ سبحانی نے مجيدی كو خطاب كر كے كہا كہ جب آپ كا كام قرآنی ، حديث اور اسلامی افكار كے مطابق ہے تو آپ كو اس پر خوش ہونا چاہیے ۔
آيت اللہ سبحانی نے مزيد كہا كہ جس كسی نے آپ كی گفتگو سنی وہ خوش ہوا ہے ۔
آيت اللہ سبحانی نے امام جعفر صادق علیہ السلام كی حديث كا حوالہ ديتے ہوۓ كہا كہ اگر قرآن اور پيغمبر اسلام٫٫ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كے دفاع میں اگر دو آدمی بھی آپ سے ناراض ہو جائیں تو كوئی پرواہ نہیں كيونكہ اللہ تعالی كی خوشی سب سے اہم ہے ۔ انہوں نے اپنی گفتگو كے اختتام پر كہا كہ آپ كی گفتگو سے خدا ، اس كا رسول اور لوگ خوش حال ہیں ۔
232144