آيت اللہ حقيقی كی رحلت پر آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی كا تعزيتی پيغام

IQNA

آيت اللہ حقيقی كی رحلت پر آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی كا تعزيتی پيغام

سياسی وسماجی گروپ : تشخيص مصلحت نظام كونسل كے سربراہ آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے كرمان كے ممتاز عالم دين آيت اللہ حقيقی كی رحلت پر تعزيتی پيغام بھيجا ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ كرمان كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اس پيغام میں صوبہ كرمان كی قابل افتخار علمی شخصيت حاج شيخ عباس حقيقی كی رحلت پر دكھ كا اظہار كيا ہے
انہوں نے مدتوں تك كرمان كی جامع مسجد میں امامت كے فرائض انجام دیے اور اسلامی تعليمات كی نشر و اشاعت كے ساتھ ساتھ اجتماعی ، سياسی اور ثقافتی مسائل میں لوگوں كی رہنمائی كی ۔
تشخيض مصلحت نظام كونسل كے سربراہ نے اس مصيبت پر مرحوم كے اہل خانہ اور كرمان كے لوگوں كو تسليت پيش كی ۔
اور مرحوم كے درجات كی بلندی كے لیے دعا كی ۔
232094