احمدی نژاد : لوگوں كی اسلامی جمہوریہ ايران كے نظام سے حمايت بے نظير ہے

IQNA

احمدی نژاد : لوگوں كی اسلامی جمہوریہ ايران كے نظام سے حمايت بے نظير ہے

سياسی گروپ : ايرانی صدر نے پارليمنٹ كے انتخابات میں لوگوں كی بھر پور شركت پر شكریہ ادا كرتے ہوۓ كہا كہ لوگوں كی اسلامی جمہوریہ ايران كے نظام سے حمايت بے نظير ہے اور اس كی قدر دانی ہونی چاہیے ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ روز ۱۶ مارچ ۲۰۰۸ ء كو ايرانی صدر ڈاكٹر محمود احمدی نژاد كی صدارت میں ايران كی كابينہ كا اجلاس ہوا ۔
اس اجلاس كے آغاز میں ايرانی صدر نے امام حسن عسكری ﴿ علیہ السلام ﴾ كی شہادت كی مناسبت سے تسليت پيش كی اور امام زمانہ ﴿ عج ﴾ كی امامت كے آغاز كی مناسبت سے تہنيت پيش كی ۔
انہوں نے پارليمنٹ كے انتخابات میں لوگوں كی بھر پور شركت پر ايرانی قوم كا شكریہ ادا كرتے ہوۓ كہا كہ لوگوں كی اسلامی جمہوریہ ايران كے نظام سے حمايت بے نظير ہے جس كی قدر دانی ہونی چاہیے ۔
اس كے علاوہ اس اجلاس میں آئندہ سال كے بجٹ كے حوالے سے غور و حوض كيا گيا ۔
234159