قائد انقلاب اسلامی عنقريب فارس ڈويژن كا دورہ كریں گے

IQNA

قائد انقلاب اسلامی عنقريب فارس ڈويژن كا دورہ كریں گے

سياسی و سماجی گروپ:فارس كے گورنر نے خبر دی ہے كہ قائد انقلاب اسلامی عنقريب فارس كا دورہ كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ فارس كی رپورٹ كے مطابق ۸ اپريل ۲۰۰۸ء كو فارس ڈويژن كے گورنر ہاؤس میں ايك میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں دفتر قائد انقلاب كے نمائندے بھی شريك تھے۔
اس میٹنگ میں فارس كے گورنر نے بتايا كہ قائد انقلاب اسلامی عنقريب فارس ڈويژن كا دورہ كریں گے۔ انھوں نے كسی تاريخ كا اعلان كیے بغير كہا كہ عنقريب ہم فارس ڈويژن میں قائد انقلاب اسلامی كی زيارت كریں گے۔ جناب رضا زادہ نے مزيد كہا كہ قائد انقلاب اسلامی كے فارس كے دورے كے سلسلے میں انتظامی امور كے لئے متعدد كمیٹياں بنائی گئی ہیں۔
237866