صحرائے طبس كا واقعہ ايك قرآنی درس ہے

IQNA

صحرائے طبس كا واقعہ ايك قرآنی درس ہے

سماجی گروپ : چناران كے امام جمعہ نے كہا كہ واقعہ طبس امريكہ كے لیے بہت بڑی رسوائی اورملت ايران اور انقلاب اسلامی كی حقانيت پر محكم دليل ہے۔

ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق حجت الاسلام حسن كوثری نے چناران میں نماز جمعہ كے خطبوں سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ جب تك ملت ايران اور ايرانی حكام بيدار ہیں۔ دشمن ، ايران كا كچھ بھی نہیں بگاڑ سكتا۔ انھوں نے دشت طبس كے واقعھ كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ یہ واقعہ انقلاب اسلامی ، امام خمينی اور خون شھدا كی صداقت پر دليل ہے۔ اس واقعے نے دشمن كی اميدوں پر پانی پھير ديا اور یہ واقعہ ملت كے لیے بہت بڑا درس ہے ۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسلام كی بقاء ولی فقیہ كی پيروی میں ہے ۔ انھوں نے سپاہ پاسداران كی تاسيس كی سالگرہ كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس سپاہ كی عظمت كے لیے یہی كافی ہے كہ امريكہ نے ايران سے مذاكرات كے لئے شرط ركھی تھی كہ ايران، سپاہ پاسداران كو منحل كردے انقلاب اسلامی كی حيات كی ضامن اس سپاہ كی ہمیں مكمل حمايت كرنا چاہيئے۔
241357