تركی كے شھر '' وان'' میں حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرہ

IQNA

تركی كے شھر '' وان'' میں حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرہ

سياسی گروپ: تركی كے شھر '' وان '' كے مسلمانوں نے تركی كے اعلی تعليمی اداروں میںحجاب پر پابندی كے خلاف اس ہفتے بھی مظاہرہ كيا۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق تركی كے شھر '' وان'' كے مسلمان، تركی كے اعلی تعليمی اداروں میں حجاب پر پابندی كے خلاف گزشتہ ۸۶ ہفتوں سے مسلسل مظاہرے كر رہے ہیں۔ اس ہفتے كے مظاہرے میں مظاہرين نے اپنے ہاتھوں میں پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جن پر حجاب پر پابندی كے خلاف نعرے لكھے ہوئے تھے۔ مظاہرين نے اس مظاہرے كے اختتام پر ايك بيانیہ جاری كيا جس كا متن اس طرح تھا : ہم گزشتہ ۸۶ ہفتوں سے حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرے كر رہے ہیں اور ہمارے لیے باعث افتخار ہے اور ہم حجاب كے مسئلے پر اپنے حق سے ذرہ برابر پيچھے نہیں ہٹیں گے۔
244613