ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق اس كانفرنس كا اہتمام انجمن اورگورنے كيا تھا۔ اس كانفرنس میں خواتين و حضرات خاص كر جوانوں نے بھر پور شركت كی اور تركی كے مشھور رائٹر '' حمزہ تركمن '' نے اس كانفرنس میں خطاب كرتے ھوئے '' لفظ اسلام'' كے لغوی، اصطلاحی اور تاريخی پہلوؤں كا جائزہ ليا اور اسلام كے تاريخی پس منظر پر گفتگو كی۔ انھوں نے اپنے خطاب كے آخر میں عثمانی بادشاھت كے آخری ايام اور اس زمانے میں مسلمانوں اور دين اسلام كے حالات كا تجزیہ كيا۔ اور مسلمانوں كو تاكيد كی كہ وہ دين اسلام كے ثقافتی اور عالمی ميدانوں میں اپنا كردارادا كریں۔
245004