قرآن اور اہل بيت، كمال تك پہنچنے كا سب سے بڑا ذريعہ ہیں

IQNA

قرآن اور اہل بيت، كمال تك پہنچنے كا سب سے بڑا ذريعہ ہیں

سياسی و سماجی گروپ: قائم شھر كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج نے كہا كہ قرآن اور اہل بيت كمال تك پہنچنے كا سب سے بڑا وسيلہ ہیں۔
شھر قائم كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج حجت الاسلام ''غلام حسين ذاكری خطير'' نے ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' سے گفتگو كرتے ہوئے قرآن سے دوری اختيار كرنے كے حوالے سے كہا ہے كہ اس دور میں اہل بيت كی مظلوميت كی دليل ، قرآن كی حقيقی اور واقعی تفسيربيان نہ كرنا ہے۔ انھوں نے كہا كہ پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ نے ہمارے لیے دو قيمتی چيزیں چھوڑی ہیں اور اگر ہم ان كے ساتھ رہیں تو كبھی گمراہ نہی ہوں گے۔ ان میں سے ايك قرآن اور دوسری اہل بيت ہے ۔ یہ قيامت تك ايك دوسرے سے جدا نہیں ہو سكتیں۔ جناب ذاكری خطير نے وضاحت كی كہ رسول اكرم ﴿ص﴾ كی نظر میں قرآن اور اھل بيت ﴿س﴾ايك دوسرے سے جدا نہیں ہوسكتے اور اگركوئی انسان ان میں سے كسی ايك كے دامن كو چھوڑ دے تو منزل مقصود تك نہیں پہنچ سكے گا۔ جناب ذاكر خطير نے مزيد كہا كہ مسلم اور غير مسلم سماج كی سب سے بڑی مشكل یہ ہے كہ اس نے منبع وحی سے اپنا رابطہ منقطع كر ديا ہے۔
245277