زابل يونيورسٹی میں ثقافتی اور فنی امور كے انچارج '' حسن پور'' نے قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس نمائش كے انعقاد كا مقصد ،اسلام كے تاريخی اور مذہبی پيغام كو لوگوں تك پہنچانا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ یہ نمائش ايك ہفتہ تك جاری رہے گی۔ اور اس نمائش میں غار حرا، واقعہ غدير ، اہل كساء، كوچہ بنی ہاشم ، شام كے كھنڈرات امام رضا علیہ اسلام بستر شہادت پر اور مہدويت قبل از ظہور اور بعد از ظہور جيسے تاريخی حقائق كی نمائش كی جائے گی۔
247098