آيت اللہ صافی گلپائيگانی : بےعمل عالم دين كا وجود معاشرے كے لیے بہت خطر ناك ہے

IQNA

آيت اللہ صافی گلپائيگانی : بےعمل عالم دين كا وجود معاشرے كے لیے بہت خطر ناك ہے

سياسی و سماجی گروپ: عالم بےعمل، معاشرے كے لیے بہت خطر ناك ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے مدرسہ علمیہ فاطمیہ كے طلباء سے ملاقات میں شيعيت كے خلاف تبليغات كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ہمیں ان كے مقابلے میں صحيح مكتب شيعہ كو پيش كرنا چاہیے۔
انھوں نے مزيد كہا كہ موجودہ زمانے مں علماء كرام كی ذمہ داريا ں بہت سنگين ہیں اور علماء كو شبھات كے جواب میں دقت سے كام لينا چاہیے۔ مرجع تقليد نے فرمايا كہ طلباء كو تحصيل علم میں بھرپور محنت كرنا چاہیے۔ كيونكہ علم حاصل كرنا عبادت ہے اور علم كے بغيرانسان كےلیے كمال تك رسائی حاصل كرنا ممكن نہیں ہے۔ انھوں نے فرمايا كہ علماء سلف نے تمام موضوعات پر كتابیں تاليف كی ہیں اور آج ان جيسی كتابیں كوئی تاليف نہیں كر سكتا۔ ہمیں سابقہ بزرگ علماء كی كتابوں سے استفادہ كرنا چاہیے كيونكہ ان كی كتابیں مخزن علم ہیں۔
246873