قائد انقلاب اسلامی كے نمائندے كی فارس كے شھر آبادہ كے طلباء سے ملاقات

IQNA

قائد انقلاب اسلامی كے نمائندے كی فارس كے شھر آبادہ كے طلباء سے ملاقات

سياسی گروپ: ۷ مئی ۲۰۰۸ء كو قائد انقلاب اسلامی كے نمائندے نےصوبھ فارس كے شہر آبادہ میں مدرسہ امام جعفر صادق ﴿ع﴾ كے طلباء سے ملاقات میں كہا كہ دينی طلباء اسلام كے سفير ہیں۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' شعبہ فارس كی رپورٹ كے مطابق قائد انقلاب كے نمائندے حجت الاسلام والمسلمين '' ابراہيمی '' نے شہر آبادہ میں مدرسہ امام جعفر صادق ﴿ع﴾ كے طلباء سے ملاقات میں كہا كہ دينی طلباء اسلام كے سفير ہیں۔ ہمیں چاہیے كہ اسلامی قوانين پر زيادہ سے زيادہ عمل كریں اور اپنے كردار كی وجہ سے كسی كو اپنے سے دور نہ كریں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ علماء كرام كو چاہیے كہ وہ امر بہ معروف اور نہی عن المنكركے فريضہ پر عمل كریں۔ اس ملاقات میں مدرسہ امام جعفرصادق ﴿ع﴾ كے ۹۵ طلباء اور اساتذہ موجود تھے۔
248631