ہمدان میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ آيت اللہ '' غيات الدين طھ محمدی'' نے ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ ہمدان كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ آج دنيائے اسلام كے لیے تصوف اور وہابيت بہت بڑا خطرہ ہیں۔ آيت اللہ '' طھ محمدی '' نے كہا كہ دشمن ہماری ملت كے عقائد كو خراب كرنا چاہتا ہے اس كے مقابلے میں ہماری ذمہ داری یہ ہے كہ ہم غير اسلامی تبليغات كے مقابلے میں اپنے مذہب كی ترويج كےلیے اٹھ كھڑے ہوں۔
251018