اہواز میں '' بيت الزہراء ﴿س﴾'' نمائش كا انعقاد

IQNA

اہواز میں '' بيت الزہراء ﴿س﴾'' نمائش كا انعقاد

سماجی گروپ: ۱۹ مئی ۲۰۰۸ء كو حضرت فاطمة الزہراء ﴿س﴾ كی شہادت كی مناسبت سے مسجد '' فاطمة الزہراء '' اہواز میں بيت الزہراء نامی نمائش منعقد كی جائے گی۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' شعبہ خوزستان كی رپورٹ كے مطابق یہ ۱۰ روزہ نمائش ثقافتی سنٹر الزہراء ﴿س﴾ اور شہر اہواز كے ادارہ تبليغات و ارشاد اسلامی كے باہمی تعاون سے منعقد كی جائے گی۔ اس نمائش میں مذہبی ، قرآنی، ادبی اور ثقافتی موضوعات پر ۸۰۰ كتابیں ۲۰ فی صد رعايت كے ساتھ دستياب ہوں گی۔ اس نمائش میں چاراسٹال حضرت فاطمةالزہراء ﴿س﴾ كی زندگی سے متعلق ہوں گے جس میں حضرت فاطمہ زہراء ﴿س﴾ كی زندگی كے مختلف پہلوؤں كے مطالعے كے لیے مواد ميسر ہو گا۔
۲۵۱۶۷۰