حزب اللہ لبنان كے جنرل سيكرٹری '' سيد حسن نصراللہ " كی ميشل سليمان كو مبارك باد

IQNA

حزب اللہ لبنان كے جنرل سيكرٹری '' سيد حسن نصراللہ " كی ميشل سليمان كو مبارك باد

سياسی و سماجی گروپ: حزب اللہ لبنان كے جنرل سيكرٹری '' سيد حسن نصراللہ '' نے ٹيلی فونك گفتگو میں ميشل سليمان كو لبنان كے صدر منتخب ہونے پر انھیں مبارك باد دی۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق '' سيد حسن نصراللہ '' نے ميشل سليمان سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ میں اميد كرتا ہوں كہ آپ احسن طريقے سے قومی ذمہ داريوں سے عہدہ برآ ہوں گے۔ سليمان نے بھی سيد حسن نصر اللہ كا شكریہ اد ا كيا۔ گزشتہ ہفتے لبنان كی پارليمنٹ كے اجلاس میں كہ جس میں غير ملكی شخصيات بھی موجود تھیں ۲۷ ممبران پر مشتمل لبنان كے پارليمنٹ میں سے ۱۸ ممبران نے ميشل سليمان كے حق میں ووٹ دے كر انھیں آئندہ چھ سال كے لیے لبنان كا صدر منتخب كيا تھا۔
257015