آيت اللہ نوری ہمدانی نے مختلف اسلامی مذاہب كے درميان اتحادو حدت كی تاكيد كی

IQNA

آيت اللہ نوری ہمدانی نے مختلف اسلامی مذاہب كے درميان اتحادو حدت كی تاكيد كی

سياسی و سماجی گروپ: آيت اللہ نوری ہمدانی نے سيستان و بلوچستان سے تعلق ركھنے والے ثقافتی سرگرميوں میں مشغول افراد سے ملاقات میں مختلف اسلامی مذاہب كے درميان اتحاد و حدت كی ضرورت پر زور ديا۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آيت اللہ نوری ہمدانی نے اس ملاقات میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اسلام، ترقی اور پيشرفت كا مذہب ہے۔ اسلام فقر، ظلم اور جہالت سے مقابلہ كرتا ہے۔ آيت اللہ نوری ہمدانی نے اسلامی ثقافت كی اہميت بيان كرتے ہوئے كہا كہ ايران میں انقلاب اسلامی سے پہلے اسلام اور اسلامی ثقافت كو ترك كر ديا گيا تھا ليكن انقلاب اسلامی كے بعد اسلامی ثقافت كی ترويج ہوئی ہے اور اب بھی اسلامی افكار كی زيادہ سے زيادہ ترويج كی ضرورت ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ دشمن، امت اسلام كے درميان اختلافات ايجاد كر كے اپنے ناپاك عزائم حاصل كرنا چاہتا ہے اور اس كی كوشش ہے كہ وہ عراق میں شيعہ و سنی بھائيوں كو ايك دوسرے سے لڑاے۔
257431