ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ سيستان وبلوچستان كی رپورٹ كے مطابق سيستان وبلوچستان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے مدير حجت الاسلام والمسلمين '' صفر قربانپور'' نے خبر دی ہے كہ دنيائے تشيع كے عظيم مرجع آيت اللہ فاضل لنكرانی كو خراج تحسين پيش كرنے كے لیے مسجد علی ابن ابيطالب﴿ع﴾ زاہدان میں ايك تقريب منعقد ہوئی۔ جناب قربان پور نے مزيد كہا كہ مراجع تقليد، امام زمانہ ﴿عج﴾ كے نائب ہیں ان كی مبارك زندگی سے بھرپور استفادہ كرنا چاہیے۔
اسی قسم كی ايك تقريب ايران شہركی مسجد آل رسول﴿ص﴾ میں بھی منعقد ہوئی جس میں ايرانشہر كے امام جمعہ، كمشنر اور زندگی كے مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والے لوگوں نے شركت كی ۔ اس تقريب میں ايران شہر كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج حجت الاسلام والمسلمين '' عيسی بزمانی'' نے خطاب كرتے ہوئے انقلاب اسلامی كی كاميابی میں آيت اللہ فاضل كے كردار كو بہت اہم قرار ديا۔
259400