علامہ فضل اللہ نے فلسطين كے بارے میں امريكی صدر بش كی پاليسيوں سے خبر دار كيا

IQNA

علامہ فضل اللہ نے فلسطين كے بارے میں امريكی صدر بش كی پاليسيوں سے خبر دار كيا

سياسی و سماجی گروپ: لبنان میں شيعوں كے مرجع علامہ محمد حسين فضل اللہ نے فلسطينی شخصيات سے ايك ملاقات میں ان كو فلسطين میں امريكی صدر '' جارج ڈبليو بش'' كے سياسی كھيل سےخبر دار كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ فضل اللہ نے كہا كہ امريكی حكام كو بخوبی علم ہے كہ فلسطين میں ان كی سوء نيت پر مبنی سياست كا زمانہ گزر گيا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسرائيل كو امريكہ كی طرف سے مكمل حمايت حاصل ہے اور امريكہ نے اسرائيل اور فلسطين كے مذاكرات كا ڈھونگ رچايا ہوا ہے۔
علامہ فضل اللہ نے كہا كہ پوری دنيا جانتی ہے كہ ان مذاكرات كا كوئی فائدہ نہیں ہے بلكہ یہ مذاكرات حكومت اسرائيل كے استحكام كےلیے ايك بہانہ ہیں۔
262601