بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ سيستان و بلوچستان كی رپورٹ كے مطابق پيغمبر گرامی اسلام﴿ص﴾ كی دخترعظيم الشان كی ميلاد مسعود كے پر مسرت موقع پر ايك عظيم جشن كا انعقاد كيا گيا جس میں شہداء كے خاندانوں اور زندگی كے مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والے افراد كے علاوہ فوج كے اعلی عہديداروں نے بھی شركت كی۔ اس محفل جشن سےخطاب كرتے ہوئے حجة الاسلام جانثاری نے اس پرمسّرت دن پر روشنی ڈالی اور حضرت فاطمة الزہراء ﴿ع﴾ كی مختصر اور پر بركت حيات طيبہ كا تذكرہ كيا۔ انھوں نے كہا كہ آپ كے وجود مسعود كی بركتوں میں سے ايك اپنے پدر بزرگوار كی شائستہ خدمت ہے۔ جناب جانثاری نے حضرت فاطمة الزہراء كے مختلف القابات كا تذكرہ كرتے ہوئے بعض كی وضاحت كی اوركہا كہ حضرت فاطمة الزہراء ﴿ع﴾ كی وہ عظيم شخصيت ہے جو وحدت ، اتحاد اور مسلمانوں كے دفاع كی علامت ہے ۔ معاشرے كے مختلف طبقوں كو چاہیے كہ وہ ان كے اسوہ حسنہ پر چلتے ہوئے معاشرتی زندگی سے ہر قسم كے الجھاؤ اور فرقہ واريت كا جنازہ نكال دیں۔ ياد رہے كہ اسی دن كو ايران مين '' ماں كے دن'' يا '' Mother Day'' سے بھی تعبير كيا جاتا ہے۔
264571