علوم اہل بيت﴿ع﴾ كا احياء دينی مدارس كی اہم ذمہ داری ہے

IQNA

علوم اہل بيت﴿ع﴾ كا احياء دينی مدارس كی اہم ذمہ داری ہے

سياسی و سماجی گروپ: حوزہ علمیہ قم كے مدير نے كہا كہ علوم اہل بيت كا احياء دينی مدارس كی اہم ذمہ داری ہےیہ بات انھوں نے گزشتہ روز علوم حديث يونيورسٹی كے افتتاح كے موقع پر كہی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق حوزہ علمیہ قم كے مدير نے كہا كہ دنيا، علوم و معارف اہل بيت﴿ع﴾ كی پياسی ہے۔ انھوں نے كہا كہ مسلمانوں كے مذہبی سوالات كے جوابات فراہم كرنا دينی مدارس كی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ايران كے دينی مدارسں كو چاہیے كہ وہ غير ملكی طلاب كی اس طرح تربيت كریں كہ جب وہ اپنے ممالك میں واپس جائیں تو اپنے ہموطنوں كی اسلامی تعليمات كے مطابق تربيت كر سكیں اور ان كے دينی سوالات كا جواب دیں سكیں۔ انھوں نے اس تقريب سے خطاب كرتے ھوئے كہا كہ دارالحديث انسٹیٹيوٹ كی طرف سے عنقريب انگريزی زبان میں اليكٹرانك يونيورسٹی كا افتتاح كيا جائے گا۔
264810