قرآنی وعدوں كوپورا كرنے كی شرط ايمان ہے

IQNA

قرآنی وعدوں كوپورا كرنے كی شرط ايمان ہے

سماجی گروپ: خدا كےوعدے حتمی ہوتے ہیں اور ان میں وعدہ خلافی نہیں ہوتی ليكن خدا كے وعدوں كوپوراكرنے كی شرط ايمان ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق چناران كے امام جمعہ نے جمعہ كے خطبوں میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اگر ہم خدا كےدين پر عمل كریں تو قرآن مجيد میں مذكور خدا كے وعدے پورے ہوں گے۔ انھوں نے كہا كہ حزب اللہ لبنان كے مقابلے میں اسرائيل كی شكست وعدہ الہی كا متحقق ہونا ہے اور ہمیں حزب اللہ كی مدد كرنا چاہیے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ سود كو ختم كرنے كے لیے قرض الحسنہ كی ترويج كرنی چاہیے اور زنا كو ختم كرنے كے لیے جوانوں میں شادی كی ترويج كرنی چاہیے اور اس كی شرائط كو آسان بنانا چاہیے۔ انھوں نے كہا كہ جو والدين مالی استطاعت كے باوجود اولاد كی شادی پر توجہ نہیں ديتے وہ بہت بڑی غلطی كے مرتكب ہو رہے ہیں۔
267918