ايرانی صدر كے مشير كی آيت اللہ مكارم شيرازی سے ملاقات

IQNA

ايرانی صدر كے مشير كی آيت اللہ مكارم شيرازی سے ملاقات

سياسی و سماجی گروپ: ۷ جولائی ۲۰۰۸ء كو ايرانی صدرجناب احمدی نژاد كے مشيرنے آيت اللہ مكارم شيرازی سے ملاقات كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق حوزہ علمیہ قم كے استاد اورمرجع عاليقدر آيت اللہ مكارم شيرازی نے اس ملاقات میں كہا كہ جناب احمدی نژاد كی حكومت، اسلامی جمہوریہ ايران كے نظام كی حامی اور مكتب اہل بيت ﴿ع﴾ كی پيرو ہے۔ اس حكومت نے بہت اچھے كام كیے ہیں۔ اگرچہ كچہ اشتباہات بھی اس حكومت سے سرزد ہوئے ہیں۔ ليكن یہ غلطياں سوء نيت كی وجہ سے نہیں تھیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ دنيا میں موجود مہنگائی كا سبب پٹرول كی مصنوعات میں اضافہ ہے ۔ حكومت كو چاہیے كہ وہ تدبير سے اس مسئلے كو حل كرے۔ آيت اللہ مكارم شيرازی نے كہا كہ ایٹمی توانائی حاصل كرنا ہمارا مسلم حق ہے اور ہمیں اس سے پيچھے نہیں ہٹنا چاہیےكيونكہ اس سے دشمن اور زيادہ جری ہو گا۔
269125