ملائيشيا میں قرائت قرآن كے قومی مقابلوں میں ممتاز پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كا اعلان

IQNA

ملائيشيا میں قرائت قرآن كے قومی مقابلوں میں ممتاز پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كا اعلان

14:58 - July 14, 2008
خبر کا کوڈ: 1669115
بين الاقوامی گروپ: ۱۱جولائی ۲۰۰۸ء كو ملائيشيا كے شہر "جيترا" میں اس ملك كے قرائت قرآن كے قومی مقابلوں كی اختتامی تقريب منعقد ہوئی جس میں ان مقابلوں میں ممتاز پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كی قدردانی كی گئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے خبررساں ايجنسی" برناما" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں میں مردوں كے گروہ سے " شمس العارفين سوفيان" "Shamsul Areffin Supian " نے جبكہ خواتين كےگروہ سے " شريفہ سيد محمد" "Shanifah Syed Mohamad " نے پہلی پوزيشن حاصل كی ۔ ان مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو ۲۰ہزار مليشيائی رينگيت اور حج و عمرے كا ٹكٹ انعام كے طور پر ديا گيا۔ اس كے علاوہ یہ دونوں آئندہ ماہ ملائيشيا میں منعقد ہونے والے قرائت قرآن كے بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كر سكیں گے۔ اوران مقابلوں میں مردوں كے گروہ سے دوسری اور تيسری پوزيشن عبدالحق ملكا اور عبداللہ عبدالوحيد نے حاصل كی۔ جبكہ عورتوں كے گروہ سے " فرح زكريا" اور صورہ زين نےدوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كی۔ ياد رہے كہ ملائيشيا میں قرائت قرآن كے ۵۱ویں قومی مقابلے ۷جولائی ۲۰۰۸ء كو شہر جيترا میں شروع ہوئے تھے ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں ملائيشيا كے وزير اعظم " عبداللہ احمد بداوی" نے بھی شركت كی تھی۔
270562

نظرات بینندگان
captcha