افغانستان میں ہفتہ شہيد كا آغاز

IQNA

افغانستان میں ہفتہ شہيد كا آغاز

سياسی وسماجی گروپ:افغانستان میں ہفتہ شہيد كا ۸ ستمبر كو آغاز ہوا اور یہ آئندہ اتوار تك جاری رہے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا''شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كے جوانون كی قومی كونسل نےافغانستان كے قومی ہيرو" احمد شاہ مسعود" كی شہادت كی مناسبت سے پروگرام منعقد كیے۔
احمد شاہ مسعود كی وفات كے ايام كو افغانستان میں ہفتہ شہيد كا نام ديا گيا ہے۔ افغانستان كی پارليمنٹ كےايك وكيل اور صوبہ بدخشان كے لوگوں كےركن " ربانی" نے اس ہفتہ كو ہفتہ جہاد سے تعبير كيا ہے اور انھوں نے جوانوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس ہفتہ میں اسلام میں شہيد اور جہاد كےبارے میں بحث و گفتگو كی نشستیں منعقد كریں۔
291255