بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق ماہ رمضان كے آغاز سے ہی تركی كا ايك اپناخاص ماحول ہوتا ہے اور اس ملك كے مسلمان تركی كی تاريخی مساجد كے ميناروں اور گنبدوں كو سجا كر اور چراغانی كر كے ماہ مبارك رمضان كا استقبال كرتے ہیں۔ مسلمان عورتیں اس مہينے كی مخصوص مٹھائی جيسے " كنافہ'' اور "باقلوا" آمادہ كرتی ہیں اور خيراتی ادارے اس مہينے میں تركی كے مختلف پاركوں اورچوكوں میں افطاری كے كيمپ لگا كر لوگوں كو مفت افطاری ديتےہیں۔ اس مہينے میں تركی كی مساجد نمازيوں سے كھچا كھچ بھری ہوئی ہیں اور سحری كے وقت بعض " مسحرات" نامی افراد تركی كے گلی كوچوں میں جا كرلوگوں كو بيدار كرتے ہیں۔
292742