سعودی عرب كےشيعوں كےوسيع پيمانے پر اعتراضات كے نتيجے میں شيخ " توفيق عامر" كی رہائی

IQNA

سعودی عرب كےشيعوں كےوسيع پيمانے پر اعتراضات كے نتيجے میں شيخ " توفيق عامر" كی رہائی

اعزازی نامہ نگار/جلال بيطر فان: رواں سال میں دوسری مرتبہ گرفتار ہونے والے سعودی عرب كے معروف شيعہ عالم دين " شيخ توفيق عامر" كو گيارہ دن احساء جيل میں ركھنے كے بعد آزاد كر ديا گيا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق شيخ: توفيق عامر" نے سعودی حكام كے مذہبی اور دينی آزادی پر تقرير نہ كرنے اور شہر ہنوف كی مسجد ائمہ بقيع میں شيعوں كی اذان نہ كہنے پر دستخط كرنے كا مطالبہ كيا تھا ليكن وہ دستخط كرنے كے لیے تيار نہ ہوئے۔ شيخ عامر كی گرفتاری كےدوران شيعوں كے مختلف گروہوں نے اس شہر كی جيل كے سامنےاعتراضات اور دھرنے دے كر ان كی رہائی كا مطالبہ كيا اور اس ملك كے بادشاہ ملك عبداللہ كو خط بھی لكھا۔ شيخ توفيق عامر كی رہائی كا مطالبہ كرنے والے شيعہ افراد كے اعتراضات پر اس ملك كی سكيورٹی فورسز نے حملہ كر كے لوگوں كو منتشر كر ديا۔ سكيورٹی حكام نےلوگوں كو منتشر كرنے كے لیےسعودی عرب كے مشہور شيخ مراہنی سلمان كو جيل میں جاكر شيخ عامر سے ملاقات كرنے كی اجازت دی تھی۔
297544