روز قدس، دنيا كے مسلمانوں كا مظلوم فلسطينی عوام كے ساتھ يكجہتی اور ہمدردی كے اظہار كا دن ہے

IQNA

روز قدس، دنيا كے مسلمانوں كا مظلوم فلسطينی عوام كے ساتھ يكجہتی اور ہمدردی كے اظہار كا دن ہے

سياسی گروپ: روز قدس ، دنيا كے مسلمانوں كا مظلوم فلسطينی عوام كے ساتھ ہمدردی اور يكجہتی اور امت اسلامی كا ظالموں اور استكبار كے خلاف آواز بلند كرنے كا دن ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ادارہ جہاد دانشگاہی سےنقل كيا ہے كہ اس ادارے نے روز قدس كی مناسبت سے اپنے ايك بيانیے میں امت اسلامی كو اس عظيم مظاہرے میں شركت كرنے كی دعوت دی ہے۔ اس بيانیے میں آيا ہے كہ قدس كا عالمی دن ، بانی انقلاب اسلامی كی يادگار، حريت پسند اور مسلمان ملت كے قيام اور مسلمانوں كی بيداری اور قدس كی آزادی كا دن ہے۔ روز قدس دنيا كے مسلمانوں كا مظلوم فلسطينی بھائيوں كے ساتھ ہمدردی اور يكجہتی كے اظہار كا دن ہے اور اس دن پوری دنيا كے مسلمان عالمی استكبار اور ظالموں كےخلاف اپنی آواز اٹھائیں گے۔ اس بيانیے میں آيا ہے كہ اس روز قدس كے مظاہرے ايسے حالات میں منعقد ہو رہے ہیں كہ جب صیہونی حكومت لبنان اور فلسطين كے عظيم عوام سے شكست كا شكار ہو چكی ہے۔ اور اس كا حامی ظالم امريكہ اپنے دوسرے ظالم حواريوں كےساتھ اسلامی سرزمينوں پر مسلط ہے۔اس بيانیے كےدوسرے حصے میں آيا ہے كہ جہاد دانشگاہی كا ادارہ اس عالمی دن كی مناسبت سےايرانی عوام كو اس عظيم مظاہرے میں شركت كی دعوت ديتا ہے تاكہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمينی ﴿رح﴾ كے اہداف كے ساتھ عہد اور حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای كی پيروی كرتے ہوئے قدس كی نجات كے لیے قدم اٹھائیں۔
299166