بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ،سولہویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كے " قرآنی زندگی" كےاسٹال نے ابھی تك " سكون" ،"ازدواج " جيسے موضوعات كے بارے میں نشستیں منعقد كی ہیں اور اپنی آخری نشست میں یہ اسٹال " مرد و عورت كے حقوق مساوی ہیں" كےموضوع پر ايك علمی نشست منعقد كر رہا ہے۔
ان نشستوں میں مذہبی ماہرين، "نمازی" ، " خان آبادی" ، ابتكار" نے اس اسٹال میں ان موضوعات كے بارے میں بحث و گفتگو كی ہے۔ ان نشستوں كا شوق ركھنے والے شائقين ۲۶ ماہ رمضان تك سوا پانچ بجے يا ساڑھے سات بجے مصلی امام خمينی كےپہلے طبقے میں اسٹال میں شركت كر سكتے ہیں۔
298981