معاشرے میں اخلاقی برائيوں میں كمی ماہ مبارك رمضان كی وجہ سے ہے

IQNA

معاشرے میں اخلاقی برائيوں میں كمی ماہ مبارك رمضان كی وجہ سے ہے

سماجی گروپ: ارومیہ كی پيام نور يونيورسٹی كےثقافتی معاون نے معاشرے میں اخلاقی برائيوں میں كمی اور تقوی كے فروغ كو ماہ مبارك رمضان كی بركات میں سے قرار ديا ہے۔

ارومیہ كی پيام نور يونيورسٹی كے ثقافتی معاون " صالح نوری" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو میں ماہ رمضان كی بركات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ جوانوں میں اخلاقی فضيلتوں كی تقويت ان كی پابندی كےہمراہ ہے اور یہ چيز معاشرے كی ترقی كی طرف رہنمائی كرتی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ صبر بھی اخلاقی فضائل میں سے ايك فضيلت ہے۔ اور اگر یہ فضيلت انسان میں واضح ہو جائے تو شخص اور معاشرے كی ترقی كو فراہم كرتی ہے۔ نوری نے آخر میں كہا كہ پورے ماہ رمضان میں لوگوں كے اسلامی احكام پر عمل میں اضافہ ہوتا ہے اور اس عمل كی وجہ سے انسان بہت ساری برائيوں كو انجام دينے سےپرہيز كرتا ہے۔
300940