بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے حج سائیٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ نجف كے گورنر " اسعد ابوكلل" نے اعلان كيا ہے كہ اس صوبے كے سكيورٹی حكام سے زائرين كے نجف اشرف كے سفر كے دوران حفاظتی انتظامات كے بارے میں مذاكرات ہوئے ہیں۔ زائرين عيد فطر كی مناسبت سے امام علی علیہ السلام كے حرم مطہر اور قبرستان وادی السلام میں جاتےہیں۔ ابوكلل نے پيشينگوئی كی ہے عراقی اور دوسرے ممالك سے لاكھوں افراد زيارت كے لیے تشريف لائیں گے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ روزانہ دوسرے ممالك سے تقريبا تين ہزار اور عراق سے ہزاروں زائرين نجف میں آتے ہیں لہذا سكيورٹی حكام كی جانب سے شديد حفاظتی انتظامات ہونے چاہيیں تاكہ زائرين كے لیے كسی قسم كی مشكلات ايجاد نہ ہوں۔ اسی طرح صوبہ بصرہ كے ڈی ايس پی پوليس نے بھی اس شہر میں سخت حفاظتی انتظامات كی خبر دی ہے۔
301096