قازقستان میں "بسم اللہ" نامی فيسٹيول كا افتتاح

IQNA

قازقستان میں "بسم اللہ" نامی فيسٹيول كا افتتاح

اعزازی نامہ نگار/ جلال بيطرفان: " بسم اللہ " نامی پانچویں بين الاقوامی فيسٹيول كے آثار كی نمائش قازقستان كے شہر آلماتاكی قومی لائبريری میں لگائی گئی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق يونيورسٹی كے افراد، ہنرمندوں، دينی شخصيات ثقافتی عہديداروں ، يونيورسٹی كے فارسی زبان كے طلباء اور اساتذہ اور ايرانی فن كے شائقين نے اس " بسم اللہ " نامی فيسٹيول كا بہت زيادہ استقبال كيا ہے۔ اس نمائش كے ايك طرف " بسم اللہ " فيسٹيول كے انچارج استاد فريدون مرادانی كی گرافيك خطاطی آثار اور اديان توحيدی كےتصويری فيسٹيول كے آثار ركھے گئے ہیں۔ عنقريب ان آثار كی نمائش صوبہ جامبول كے مركز، شہر طراز میں لگائی جائے گی۔
302665