بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامہ " الوطن " كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عالم اسلام كی علماء يونين كے سيكرٹری جنرل " محمد سليم العوا" نے اس روزنامہ سے گفتگو كے ضمن میں عبدالرحمن يوسف كے شيعہ ہونے كی خبر كی ترديد كرتے ہوئے كہا كہ میں نے قرضاوی كے بیٹے سے ملاقات كی ہے اور انھوں نے اپنے شيعہ ہونے كے بارے میں پھيلنے والی خبر كی ترديد كی ہے۔ العوا نے كہا كہ قرضاوی كے بیٹے نے ابتداء میں اس افواہ كو پھيلانے والوں كے خلاف شكايت كرنے كا ارادہ كيا تھا ليكن بعد میں وہ منصرف ہو گئے تھے۔ دوسری جانب العربیہ سائیٹ نے بھی ايك رپورٹ میں قرضاوی كےبیٹے كے شيعہ ہونے والی خبر كی ترديد كی ہے اور اسی بارے مصر كی آل البيت ﴿ع﴾ اعلی كونسل كے سربراہ اور اس ملك كے شيعوں كےقائد " محمد الدرينی" سے گفتگو بھی كی ہے۔ الدرينی نے قرضاوی كےبیٹے كے شيعہ ہونے والی خبر كی ترديد كرتے ہوئے كہا كہ يوسف قرضاوی كے مصر اور بعض سنی نشين ممالك میں شيعيت كےپھيلنے كےخطرہ كے بارے میں بيانات كا " عبدالرحمن يوسف" كے شيعہ ہونے سے كوئی تعلق نہیں ہے۔ مصر كی آل البيت ﴿ع﴾ اعلی كونسل كے سربراہ اور اس ملك كے شيعوں كےقائد نے يوسف قرضاوی كےبیٹے كے شيعہ ہونے والی خبر كو افواہ قرار ديتے ہوئے كہا كہ مين قرضاوی كے بیٹے كو بخوبی جانتا ہوں وہ ايك ايسا جوان ہے جو مذہبی مسائل پر كوئی توجہ نہیں ديتا اور اس وقت بهی وہ سنی مذہب پر ہی قائم ہے۔ يوسف قرضاوی كچھ عرصہ پہلے روزنامہ " المصری اليوم" سے گفتگو كرتے ہوئے شيعوں كو اہل بدعت قرار ديا تھا۔ جس پر عالم اسلام كے دانشوروں نے شديد اعتراض كيا تھا۔
304465