بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے خيمہ سائیٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قبرستان بقيع میں چارائمہ طاہرين ﴿ع﴾ كی قبوركا وہابيوں كے ہاتھوں انہدام كے ايام كی مناسبت سے امريكہ كی رياست مشيگان كے شيعوں نے ہملك پارك میں ايك بہت بڑا پروگرام منعقد كيا۔ امريكہ كے شيعوں نے ان مظالم كی مذمت كرتے ہوئے سعودی عرب كی حكومت سےمطالبہ كيا ہے كہ لاكھوں مسلمانوں كی درخواست كےپيش نظر قبرستان بقيع كی تعمير كی جائے۔ پاكستان كی مختار فورس نے بھی اقوام متحدہ سے اپيل كی ہے كہ وہ قبرستان بقيع كی تعمير نو كی خاطر بلند پایہ كمیٹی تشكيل دے۔ اس فورس نے اقوام متحدہ كے دفتر كے سامنے يورپی شيعوں كے دھرنے میں مطالبہ كيا ہےكہ وہ قبرستان بقيع كی تعمير نو كے لیے سعودی حكومت پر دباو ڈالے اور جب تك قبرستان بقيع كی تعمير نو شروع نہیں كی جاتی ہمارے یہ دھرنے جاری رہیں گے۔ ياد رہے كہ شدت پسند وہابيوں نے سعودی عرب كی حمايت سے ۸ شوال ۱۳۴۴ ھ ق مطابق با ۲۱ اپريل ۱۹۲۵ء كو شيعوں كے چارائمہ ، امام حسن مجتبی﴿ع﴾ اما زين العابدين﴿ع﴾ امام محمد باقر﴿ع﴾ اور اما جعفرصادق﴿ع﴾ كی قبروں كو مسمار كر ديا تھا۔
305261