سيمينار كے عناوين (۱)غزالی كی زندگی كے فكری اور تاريخی پہلو
(۲)غزالی كا خاندان (۳) غزالی كے زمانہ میں اہل سنت كا فكری نظام (۴) غزالی اور عقلی علوم (۵)غزالی اور سياسی فقہ(۶)غزالی اور اخلاق و تعليم (۷)غزالی اور عرفان (۸) غزالی كی تاليفات وغيرہ
مندرجہ بالا عناوين پر مضامين لكھ كر اس سيمينار كی انتظامیہ كو ارسال كیے جا سكتے ہیں۔ (ایڈريس: تہران، خيابان وليعصر(ع)زرتشت۴ غربی، شمارہ ۷۶)
غزالی كون ہے؟ امام ابوحامد غزالی كا(۴۵۰ھ ق۔ ۵۰۵ ھ ق) بلاشك و شبہ پانچویں صدی كےبزرگان دين میں شمار ہوتا ہے اسكے چاہنے والے اور اسكے افكار كو رد كرنے والے گزشتہ دور سے اب تك موجود ہیں جس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے كہ وہ ايك مسلمان مفكر تھا اور اس كی زندگی مختلف نشيب و فراز سے لبريز ہے۔ اس كی تاليفات مختلف موضوعات كو شامل ہیں جن میں سے فقہ ، اصول، تفسير ، عقائد، منطق ،فلسفہ، سياست، قدرت، اخلاق، تعليم و تربيت، عرفان و تصوف، ہنر وغيرہ ۔
306537