اوقاف اسلامی كی زمين پركنيسہ( یہودی معبد) كی تعمير

IQNA

اوقاف اسلامی كی زمين پركنيسہ( یہودی معبد) كی تعمير

اعزازی خبرنگار گروپ: فلسطين كی ادارہ اوقاف اور كلچر انسٹیٹيوٹ نے بتايا ہےكہ صیہونی ادارے نے باقاعدہ طورپر اوقاف اسلامی كی زمين پر یہودی معبد تعمير كر كے اس كا افتتاح كر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حج خبررساں ايجنسی نے كہا ہے كہ اس رپورٹ كے مطابق یہ یہودی معبد جس كا نام " اوہل يتسحاق" ہے یہ مسجد الاقصی سے چند میڑ كے فاصلے پر واقع ہے۔ الاقصی ادارے كا كہنا ہے كہ یہ كنيسہ زير زمين ٹنلوں سے متصل ہے جس كا صیہونی رہنماوں كی موجودگی میں اتوار كے دن باقاعدہ افتتاح كر ديا ہے۔
307175