بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق علماء مبارز تنظيم كے تعلقات عامہ نے كہا ہے اس تنظيم كی مركزی شورا كا اجلاس حجت الاسلام سيد محمد خاتمی كی زير صدارت منعقد ہوا جس میں مرحوم آيت اللہ قديری جو كہ نجف میں حضرت امام خمينی (رح) كی فتوا كمیٹی كے ممبر تھے ان كی قدردانی كی گئی۔ اس اجلاس میں دنيائے اسلام بالخصوص مشرق وسطی كے ممالك كو درپيش مسائل كا جائزہ ليا گيا۔ اور شيعہ و سنی كے درميان اختلاف انگيزی اور فرقہ واريت كو ہوا دينے میں صیہونی عوامل كی مكروہ كاروائيوں كو سامنے ركھتے ہوئے اسے امريكی مفادات كے حق میں قرار ديا ۔ اور كہا گيا كہ ايسے حالات میں مسلمانوں كو بيدار رہنے كی پہلے سے كہیں زيادہ ضرورت ہے اور اس حوالے سے تعليم يافتہ حضرات اور علماء كی ذمہ داری ہے كہ وہ مسلمانوں كے درميان وحدت و اتحاد كو برقرار ركھنے كے لیے بھر پور كردار ادا كریں۔
309532