دمشق میں اسرائيل سے بائيكاٹ پر كانفرنس كا انعقاد

IQNA

دمشق میں اسرائيل سے بائيكاٹ پر كانفرنس كا انعقاد

سيا سی گروپ: اسرائيل سے بائيكاٹ پر ۸۱ ویں كانفرنس سوریہ كے دارالحكومت دمشق میں ہو رہی ہے جس میں ۱۴ ممالك شريك ہو رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ سوریہ كی رپورٹ كے مطابق عرب آن لائن خبررساں ادارے نےلكھا ہے كہ دمشق میں اسرائيل سے بائيكاٹ كی خاطر ۸۱ویں كانفرنس منعقد كی گئی ہے او اسے عربوں كے حقوق كا دفاع كرنے كے لیے بہترين ہتھيار قرار ديا گيا ہے۔ اسرائيل سے بائيكاٹ پر تشكيل دیے گئے كميشن كے سربراہ محمد الطبيب يوصلالحہ نے كہاہے كہ موجودہ حقائق اس بات كا عندیہ ديتے ہیں كہ اسرائيل عادلانہ صلح كے لیےاچھے جذبات نہیں ركھتا اور نہ ہی وہ ملت فلسطين كےجائز حقوق كو لوٹانا چاہتا ہے انھوں نے كہا كہ اسرائيل سےبائيكاٹ عربی ممالك كےحقوق كے دفاع كا بہترين ہتھيار ہو سكتا ہے جو عالمی قوانين سے بھی ہم آھنگ ہے انھوں نے اسرائيلی جارحيت كو عربی اور عالمی قوانين كے خلاف قرار ديااور كہا كہ وہ مختلف جنگی خلاف ورزيوں كا مرتكب ہو چكا ہے لہذا اس كے خلاف عالمی قوانين كے مطابق اقدام ہونا چاہیے۔
310095