اسلام آباد كے اجلاس میں افغانی علماء كا شدت پسندی سے مقابلے پر تبادلہ خيال

IQNA

اسلام آباد كے اجلاس میں افغانی علماء كا شدت پسندی سے مقابلے پر تبادلہ خيال

سيا سی گروپ: افغانستان اور پاكستان كی سياسی شخصيات اور مذہبی رہنما اسلام آباد كے مشتركہ اجلاس میں شدت پسندی سے مقابلے كے لیے تبادلہ خيال كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق العربیہ خبررساں ايجنسی ادارے نےكہا ہے كہ پشتون علاقے سے تعلق ركھنے والے تقريبا پچاس سياسی رہنما اور دونوں ممالك كےمذہبی رہنما پاكستان كے دارالحكومت اسلام آباد میں دہشت گردی سے نمٹنے كے لیے تبادلہ خيال كریں گے۔ رپورٹ كے مطابق اس اجلاس میں شدت پسندی میں اضافے كی روك تھام اور طالبان دہشت گرد گروہ سےمذاكرات پر بھی تجزیہ و تحليل پيش كيا جائيگا۔ یہ اجلاس گزشتہ سال كابل میں منعقد كیے گئے اجلاس كا ہی تسلسل ہے كہ جس میں دونوں ممالك نے قتل و غارت كا راستہ روكنے كے لیے طالبان سے گفتگو كو ناگزير قرار ديا تھا۔
311651