بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپور ٹ كے مطابق خيمہ خبررساں سائٹ نے لكھا ہے كہ حاجی قامت سليمانوف نے دھمكی دی ہے كہ اگر یہ مسجد نہ كھولی گئی تو وہ كسی بھی دوسری جگہ نماز جماعت كا انعقاد كر لیں گے۔ جس میں سے ايك راہ حل نمازيوں كے گھروں میں نماز جماعت كا قيام ہے ، ادھر لوگوں میں اس مسجد كی بندش پر غم وغصہ پايا جاتا ہے۔ انھوں نے كہا كہ میں نے مسجد كھولنے كےلیے تمام مربوطہ اداروں سے رابطہ كيا ہےليكن كسی بھی ادارے میں ميری شنوائی نہ ہو سكی۔ مسجد ابوبكر جمہوریہ آذربائيجان میں وہابيوں كا مركز سمجھی جاتی ہے جسے كچھ عرصہ پہلے كچھ افراد نے بم سےنشانہ بنايا تھا۔
311969